• writersforumicna

تعمیر سیرت ۔۔ سنت رسول کے آئینے میں

By: ام طلحہ

بلغ العلی بکمالہ

 کشف الدجیٰ بجمالہ

حسنت جمیع خصالہ

صلو علیہ وآلہ

صلوٰۃ و سلام ہوں اس ذات پر جس کے ذریعہ میری زندگی کو روشنی ملی جن کے اسوہ کو پڑھ کر فکر و نظر کو گہرائی ملی اور اخلاق کا مکمل نمونہ ملا۔


پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا تبصرہ ہے کہ آپ کو جو پہلے پہل دیکھتا اس پر ایک ہیبت طاری ہوجاتی آپ کے قریب جو رہتا اسے آپ سے محبت ہوجاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف بیان کرنے والا کہتا ھے کہ میں نے آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا کوئی نہیں دیکھا نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے - صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


یہی تاثرات دوسرے انداز میں عروہ بن مسعود نے صلح حدیبیہ کے موقع پر بیان کیا تھا جب کفار مکہ نے آپ کو نمائندہ بنا کر بھیجا تھا تو انہوں نے واپس آکر اپنی قوم میں کہا" اے قریش کے لوگو میں کسری کے پاس کے دربار شاہی میں گیا قیصر کے پاس اس کے دربار شاہی میں جا چکا ہوں نجاشی کے پاس کے اس کے دربار شاہی میں جا چکا ہوں اللہ کی قسم میں نے کسی بھی بادشاہ کی کسی قوم میں وہ شان نہیں دیکھی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس کے ساتھیوں کے درمیان دیکھی سچ کہتا ہوں میں نے ایسی قوم دیکھی ہے جو کسی صورت میں اس کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی اب تم سوچ لو۔۔۔۔"

یہ دو لوگوں کے تاثرات تھے۔۔۔ وقت کی سب سے بہترین گواہی۔۔ جو آپ کو دیکھتا اسے آپ سے محبت ہوجاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کا یہ پہلو بہت اہم ہے۔ لوگوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوجاتی تھی۔ جب آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات لوگوں تک پہنچتی تو پھر وہ خود بخود عمل کا ذریعہ بن جاتی تھی۔ نبوت کی گراں بار ذمہ داری کا بوجھ اگر کسی اور کے کاندھے پر ہوتا تو وہ کب کا تنہائی پسند ہو جاتا لیکن ہزاروں فکروں کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لوگوں میں گھلنا ملنا اس کے مزاج کے مطابق گفتگو کرنا اہم بات کی سنجیدگی اپنی جگہ لیکن خوشگواریت اپنی جگہ سب نے یہ گواہی دی کہ آپ کا چہرہ مسکراتا چہرہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان بیٹھے ہوتے تو سب کو یہ محسوس ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اسی سے محبت کرتے تھے ہر مزاج کے افراد کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر چلے۔

تعمیر سیرت کے کن کن پہلو کو دیکھا جائے آپ نے تربیت وتزکیہ کے ساتھ انسانی زندگی کی تعمیر کی۔ زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں تھا جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشنہ چھوڑا ہے۔ دنیا میں بہت کامیاب لوگ گزرے ہیں لیکن ہر کوئی اپنی فیلڈ میں کامیاب تھا لیکن پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندگی کے ہر ہر گوشے میں کامیاب ترین انسان تھے یہی تو اسوہء نبی ہیں ہمارے لئے۔ ایک بدوی نے نے اللہ کے نبی سے پوچھا قیامت کب آئے گی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پوچھ تو رہے ہو لیکن اس کی تیاری بھی کی ہے؟  بولا تیاری تو کچھ بھی نہیں کی ہے بس اللہ اور اس کے نبی سے محبت کرتا ہوں.  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اس کے ساتھ ہوگا جس سے تجھے محبت ہے (بخاری و مسلم)

 گویا کہ رسول اللہ سے محبت ایک پیمانہ ہے۔ اگر ہم رسول اللہ کے ایک ایک ادا سے محبت کرنے لگے آپ کی اسوہ کے ہر پہلو کو اپنی زندگی میں لے کر آئیں آپ کے جیسا بننے کی کوشش کریں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم بھی اس خوشخبری کے مستحق نہ بنے۔ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی سیرت کو دیکھتے ہیں اور دوسری طرف اپنے آپ پر نظر ڈالتے ہیں تو اپنی زندگی کو دیکھتے ہیں تو پھر دعوائے محبت میں بڑا تضاد نظر آتا ہے۔  بےاختیار میرا دل غم و اندوہ کا شکار ہوجاتا ہے۔ فکر مندی اس بات کی ہے کہ کہیں میرا دل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے خالی تو نہیں؟ میرا دل کسی اور چیز کی محبت میں گرفتار تو نہیں؟ یہ میں کسی سمت میں دوڑ پڑی ہوں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو میرے نمونہ تھے  میرے اخلاق میرے کردار  میرے معاملات میں یہ نمونہ نظر نہیں آتا ہے تو دل ڈر سا جاتا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں کیونکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہمت دی محبت دی اب بھی وقت ہے کہ دعوائے محبت کو اپنی زندگی میں عمل کا نمونہ دے سکوں۔ آمین۔


میرے رہنما تیرا شکریہ کروں کس زبان سے ادا 

 میری زندگی کے اندھیری شب میں چراغ فکر جلا دیا۔


Contact Us

email: icnasisterscanada@gmail.com

Address:

6635 Kitimat Rd, Unit 33 

Mississauga, Ontario

L5N 6J2

Phone #: 905-816-0105

Hours:

Tuesday, Wednesday, Thursday

10:00 am - 1:00 pm

About Us

ICNA Sisters Canada was established in 1978 by six visionary sisters to seek the pleasure of Allah (swt) by enabling Muslim women to strive and build a community that sets path towards personal excellence in their faith, worship, morality and to share the Islamic vision for the moral and social development of the Canadian society through knowledge, training, and community services.

Subscribe to Our Site

© 2019 - ICNA SISTERS CANADA