• writersforumicna

Eid Milan 2020

By: Riffat Iqbal


2020.

شوال 1440

عید کی ہم سبھوں کی زندگی میں خاص اہمیت ہے۔ لفظ عید کہتے ہوئے خوشیوں کے اظہار کے بہت سے در کھل جاتے ہیں۔ اور کیوں نہ ہو سال میں ایک بار انے والا یہ تہوار ہمارے رب کریم کا تحفہ ہے جو خاص روزہ داروں کے لئے ہے نئی دلہنیں مہندی اور چوڑیوں اور گجروں سے

ماحول کو لطیف بنا دیتی ہیں۔

مزے مزے کے روایتی پکوان بن رہے ہوتے ہیں-سویاں شیر خورمے سے دسترخوان سج جاتے ہیں عید گاہ میں کینڈیاں baklave اور goodie bag کی بہارہوتی ہے۔

بچے ہاتھوں میں غبارے کی ڈور تھامے , شیروانیوں

میں ملبوس, عیدی سنبھالتے ادھر ادھر بھاگ رہے ہوتے ہیں۔

اسی طرح چھوٹی شہزادیاں مہندی لگائے کرن گوٹے سے لیس دوپٹے شرارے چوڑیاں بندے اس دن کی بہار میں گرانقدر اضافہ کرتے ہیں

دادی جان اور نانی جان سے عیدی وصول ہوتی ہے اور تو اور بچے اپنی عیدی سے donation box میں بھی حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں اس طرح الله کے لئے

مال خرچ کرنا بھی نہیں بھولتے۔

ان تمام رنگوں میں جو رنگ نمایاں اور غالب ہے وہ احساس تشکر اور طمانیت کا ہے کہ رب رحیم نے ہمارے روزے ضرور قبول کئے ہونگے جبھی تو تسبیح وتہلیل کی صدا سے فضا میں رب کی یاد اور تذکرے کا جو رنگ نمایاں ہوتا ہے وہ دلوں کو گرما دیتا ہے

گویا کہ

پھر اس انداز سے بہار آئ. کہ ہوئے مہر و مہ

تماشائی

دیکھو اے ساکنان خطہ خاک. اس کو کہتے ہیں

عالم ارای

اسی طرح شاعر مشرق علامہ اقبال نے خوب کہا ہے

غره شوال اے نور نگاه روزه دار اکے تھے تیرے لئے مسلم سراپا انتظار تیری پیشانی پہ تحریر پیام عید ہے شام تیری کیا ہے صبح عیش کی تمہید ہے

غرض کہ اس سال لوگ وائرس کووڈ 19 کی وجہ

سے نکل نہیں سکتے تھے تو اتنا سسٹر نے بہنوں کو دوره قران سے جوڑا کیونکہ رمضان ہے ہی جشن قران

کا مہینہ اور پھر اسی کے ساتھ عید کے سلسلے میں آن لائن عید ملن کا اہتمام کیا۔

گھر بیٹھے ہونے کے باوجود بہنوں نے گھر کو سجایا

عید کے ملبوسات زیب تن کئے۔ تذکیر سے جذبہ ایمان کی آبیاری ہوئ تو ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ کس طرح ہم نے عید کی خوشیوں میں کمی نہیں آنے دی اور خوشی کا یہ دن جو رب کا تحفہ ہے بھر پور انداز میں منایا

کووڈ کی وجہ سے کہیں آنا جانا نہیں لیکن اس دن

کے رنگ روپ اور بہاریں اپنی جگہ اتم ہیں سبحان الله بہنوں سے دلچسپ پہیلیاں پوچھی گئیں جس سے محفل میں جان پڑ گئ اور ہم نے نشید بھی سنی جن بہنوں نے دورۂ قران پہلی دفعہ اٹینڈ کیا ان کے بیش بہا تاثرات نے ہماری آن لائن عید ملن میں چار چاند لگا دئے اور دعا پر یہ محفل اختتام کو پہنچی

الله تبارک تعالی اپنی رضا کے ساتھ ہم سبھوں کو بہت ساری عیدیں نصیب کرے امین و


0 views

Contact Us

email: icnasisterscanada@gmail.com

Address:

6635 Kitimat Rd, Unit 33 

Mississauga, Ontario

L5N 6J2

Phone #: 905-816-0105

Hours:

Tuesday, Wednesday, Thursday

10:00 am - 1:00 pm

About Us

ICNA Sisters Canada was established in 1978 by six visionary sisters to seek the pleasure of Allah (swt) by enabling Muslim women to strive and build a community that sets path towards personal excellence in their faith, worship, morality and to share the Islamic vision for the moral and social development of the Canadian society through knowledge, training, and community services.

Subscribe to Our Site

© 2019 - ICNA SISTERS CANADA